مزید خبریں

سیدناصدیق اکبر پہلے خلفیہ اور جانشین مصطفیﷺ ہیں،مولانا عبید

کراچی (پ ر) صاحبزادہ امیر اہل سنت حضرت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی نے کہا ہے کہ حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ مسلمانوں کے پہلے خلیفہ اور جانشین مصطفی ﷺ ہیں،صدیق اکبر رضی اللہ عنہ وہ بلند رتبہ صحابی ہیں کہ قرآن کریم میں کم وبیش32آیات اور سینکڑوں حدیثوں میں آپؓ کی شان عظمت بیان ہوئی،پیارے آقا ﷺ کے وصال ظاہری کے بعد حضرت صدیق اکبر ؓپہلے خلیفہ مقرر ہوئے اور 2سال 7ماہ مسندخلافت پررونق افروزرہے،آپکاوصال22جمادی الا ٓخر 13ہجری کو ہوااور آپ سبز سبز گنبد میں اپنے یار غار رسولوں کے تاجدار ﷺ کے پہلو مبارک میں آرام فرما ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع سے بیان کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ امیر اہل سنت نے کہا کہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالٰ عنہ بہت بلند رتبہ صحابی ہیں۔۱