مزید خبریں

پیپلز لیبر بیورو کی جانب سے ذوالفقار علی بھٹو کی 96 ویں سالگرہ کی تقریب

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پیپلز لیبر بیورو کی جانب سے سینئر نائب صدر سندھ لعل بخش کلہوڑو کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ کونسل میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 96 ویں سالگرہ کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پیپلز لیبر بیوروکے رہنمائوں محمد اعظم راجپوت،علی اکبر بروہی،ثقلین کلہوڑو، شبیر ملاح،غلام حسین مغل،مقبول احمد،امتیاز ہنگورو، رزاق سموں سمیت دیگر رہنمائوں و کارکنان نے سینئر نائب صدر سندھ لعل بخش کلہوڑو کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی پاکستان کے لیے لازوال خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیااور کہا کہ 1971ء کی پاک بھارت جنگ کے بعد ملک پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے ایٹمی صلاحیت حاصل کرنے کی بنیاد رکھی، ملک کو متفقہ آئین دیا،قادیانی فتنے کا خاتمہ کیا۔