مزید خبریں

اسٹیٹ بینک ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ کی سہولت کاری کررہا ہے‘سعید غنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر و سابق صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا کی سہولت کاری کررہاہے۔ مرزا شوگر مل نے قرضہ لیا اور اس قرض کی وہ ادائیگی نہیں کرسکے ہیں جس پر نومبر 2023 ء میں ان کے خلاف ہائیکورٹ سے ڈگری بھی جاری ہوچکی ہے۔ اصولی طور پر تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فلیڈ ملنی چاہیے، اگر کوئی جماعت اعتراضات اٹھارہی ہے تو الیکشن کمیشن کو اس کو سنجیدگی سے دیکھنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز میڈیا سیل بلاول ہائوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ سعید غنی نے کہا کہ جب ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی جمع ہوئے تو ان پر مختلف نشستوں پر اعتراضات اٹھائے گئے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ چھٹی کے روز اسٹیٹ بینک نے خط لکھ کر سہولت کاری کی ہے۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ ایک سیدھا سیدھا کیس ہے، اسٹیٹ بینک قرض دینے والے بینک کے درمیان سیٹلمنٹ کرانا چاہتا ہے اس لیے اسٹیٹ بینک کے کردار پر نوٹس لیا جائے۔