مزید خبریں

سالے کوقتل کرنے کے کیس میں مجرم کوعمرقیداورجرمانے کی سزا

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ما ڈل کورٹ نے بیوی کے بھائی کو قتل کرنے سے متعلق کیس میں ملزم فر حا ن کاشف کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے ملزم پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا ہے۔جمعرات کو ما ڈل کورٹ شرقی نے ملزم فر حان کاشف کے خلاف اہلیہ کے بھائی کو قتل کر نے کے مقدمے کا فیصلہ سنا یا۔ عدالت نے ملزم فرحان کاشف کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ عدالت کا اپنے فیصلے میں کہنا تھا کہ جر مانے کی رقم کی عدم ادائیگی پر مجرم کی سزا میں مزید6ماہ کا اضافہ ہوجائے گا۔ پراسیکیوٹر اشرف بھٹی کی جانب سے مؤقف اختیار کیاگیا تھاکہ مجرم کے خلاف 5 سے زائد گواہان نے اپنے بیانات قلمبند کروائے جبکہ مقتول اسلم بہن اور بہنوئی کا جھگڑا سلجھانے گھر گیا تھا لیکن مجرم نے مقتول کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔