مزید خبریں

جماعت دہم 2024ء کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری

کراچی)اسٹاف رپورٹر)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے جماعت دہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر او رپرائیویٹ کے سالانہ امتحانی فارم سال 2024ء اور آن لائن امتحانی فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ چیئرمین بورڈ ڈاکٹر سید شرف علی شاہ کی ہدایت کے مطابق قائم مقام ناظم امتحانات خالد احسان نے کہا کہ ایسے طلبہ جو نہم جماعت 2023ء، گزشتہ سالوں میں ناکام، امپروومنٹ آف گریڈ، اضافی پرچے یا دیگر بورڈز کے امتحانات2024ء میں شریک ہونا چاہتے ہیں وہ بھی امتحانی فارم جمع کرا سکتے ہیں۔ فارم8جنوری سے 8فروری2024ء تک بغیر لیٹ فیس کے ساتھ وصول کیے جائیں گے ۔