مزید خبریں

صدیق اکبرؓ ختم نبوت کے سب سے بڑے محافظ تھے،عبدالوہاب قادری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے ناظم ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری نے کہا کہ سیدنا صدیق اکبر ؓعقیدہ ختم نبوت کے سب سے بڑے محافظ تھے۔ اس عقیدے کی بنیا دیں مضبوط کرنے کیلیے اصحاب رسولؐ اور شمع رسالت کے پروانوں نے جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔ آج مسلم امہ قومی ولسا نی تعصبا ت کا شکا ر ہے عقائد کو بگا ڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس تنا ظر میں ہمیں اسوہ مصطفی ؐاور کر دار ِ صحا بہؓ کی روشنی میں دین و ملت کی رہنما ئی اور خدمت کا فریضہ انجا م دینا ہو گا۔ انہوں نے معین آباد ملیر میں صدیق اکبر کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ خلیفہ اولؓ جیسا انسانیت کی خدمت کا جذبہ آج کے کسی حکمران میں نظر نہیں آتا۔آج المیہ ہے کہ قوم نے نا اہلو ں کو رہبر بنا لیا ہے ،کر پٹ اور گمرا ہو ں کو عزت کے مناصب مل گئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خلیفہ اوّلؓ کی سیرت و کردار کو رہنما بنا کر ناموس رسالت ؐکا تحفظ بہتر طور پر کیا جا سکتا ہے۔