مزید خبریں

پانی کے ٹینک میں ڈوب کر بچی ، دیگر واقعات میں 4افراد جاں بحق، 5زخمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر میں حادثات وواقعات میں بچیوں سمیت 5افراد جان کی بازی ہار گئے ،دیگر واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 5افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی کے علاقے بختاور گوٹھ گلی نمبر 03 اسپتال چورنگی کے قریب گھر میں پانی کے ٹینک میں ڈوب کر ایک بچی 6سالہ حبیبہ دختر حضرت علی جاں بحق ہوگئی ۔ پاپوش تھانے کی حدود ناظم آباد پاپوش بڑا میدان جمہوریہ کالونی ندی کے قریب ٹریفک حادثے میں 04 سالہ بچی مریم دختر صابر جاں بحق ہوگئی ۔ لیاری بستی سرجانی ٹاؤن کے قریب ندی کنارے سے 35سالہ شخص کی کئی روز پرانی ہاتھ پاؤں بندھی تشدد زدہ لاش ملی ۔عبداللہ شاہ غازی گوٹھ کے قریب ایک کثیر المنزلہ عمارت سے گر کر 30سالہ عابد مسیح ولد ساجد مسیح ج ہلاک ہوگیا۔ سپر ہائی وے ملیر میمن گوٹھ کے قریب ٹریفک حادثے میں 55سالہ گلزار ولد خانو نامی شخص جاں بحق ہوگیا ۔ شریف آباد تھانے کی حدود فیڈرل بی ایریا بلاک 01 نیازی پارک کے قریب فائرنگ سے 35سالہ شمائل شاہ ولد شاہ نواز ملک زخمی ہوگیا ۔ عوامی کالونی تھانے کی حدود کورنگی سنگر چورنگی ٹوٹل پمپ کے قریب فائرنگ سے 26سالہ عظیم ولد لیاقت زخمی ہوگیا ۔تیموریہ تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد سرینا موبائل مارکیٹ کے قریب اپنے ہی ہتھیار سے اتفاقیہ گولی چلنے سے پولیس کانسٹیبل (B-384) 25سالہ عمیر ولد محمد سلیم زخمی ہوگیا ۔کورنگی 06 نمبر سیکٹر 51 سی عبدالرزاق شاہ مزار کے قریب فائرنگ سے 28سالہ عابد ولد حسن اور30سالہ مہتاب ولد مسلم زخمی ہوگئے۔