مزید خبریں

اردو یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا گلشن اقبال کیمپس میں اجلاس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی اردو یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس مورخہ 3 جنوری 2024ء کو گلشن اقبال کیمپس میں منعقد ہوا جس کی سربراہی قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے کی۔ اجلاس میں اسلام آباد کیمپس کے شعبہ کیمیاء اور حیاتی کیمیاء کے نصابا ت کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ شعبہ نباتیات میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کے آغاز منظوری دی گئی۔ اجلاس میں شعبہ طبیعات کے نصاب پیش کیے گئے جنہیں بحث و مباحثہ کے بعد معمولی تبدیلی کے بعد منظور کرلیا گیا جبکہ شعبہ طبیعات کے ایسوسی ایٹ ڈگری کا نیا پروگرام شروع کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔