مزید خبریں

ـ300سے زائد افسران واہلکاروں کو رینک تنزلی کی مدت کے بعد بحال

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند نے آئی جی سندھ کے احکامات پر 300 سے زائد افسران واہلکاروں کو رینک تنزلی کی مدت کے بعد بحال کر نے کے احکامات جاری کر د یے ہیں ۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق آئی جی سندھ رفعت مختار کی وضح کردہ پالیسی کے تحت پولیس دوست اقدام پر عمل درآمد کا آغاز کیا گیا ہے اس ضمن میں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے سب سے پہلے کے پی او ا سٹاف کو کراچی پولیس کے تمام فلاحی منصوبوں میں شفافیت کیساتھ تیز ترین اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔