مزید خبریں

نیویارک : 2 حادثات میں 5افراد ہلاک ‘8 زخمی

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) نیویارک میں 2ٹریفک حادثوں میں 5افراد ہلاک اور 8زخمی ہو گئے ۔ خبررساں اداروں کے مطابق نیویارک سٹی پارک وے کے علاقے میں ایک کار بروکلین برج پر گاڑی سے ٹکرا گئی۔ نیویارک پولیس کے مطابق کار میں سوار 5افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔دوسری گاڑی کا ڈرائیور حادثے میں زخمی ہوا جسے اسپتال پہنچا دیا گیا اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دوسرے واقعے میں ایک تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ کر فوڈ ٹرک سے ٹکرا گئی جس کی زد میں آ کر 7 راہگیر زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ نیویارک کے مصروف ترین کاروباری حصے مین ہیٹن میں پیش آیا۔