مزید خبریں

برطانیہ: غیر ملکی طلبہ کے لیے ویزا قوانین سخت

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ نے غیر ملکی طلبہ کے لیے سخت ویزا قوانین کا اطلاق کر دیا ۔ یکم جنوری کے بعد بیرون ملک سے آنے والے غیر ملکی طلبہ اپنے خاندان کو برطانیہ نہیں لاسکیں گے۔ وزیر داخلہ جیمز کلیورلی نے بتایا کہ خاندان کو اپنے ساتھ لانے کی پابندی کا سامنا ان طلبہ کو نہیں ہوگا جو پوسٹ گریجویٹ ریسرچ کورسز کر رہے ہیں یا حکومتی وظیفے پر برطانیہ میں زیر تعلیم ہیں۔ پابندی کا ابتدائی اعلان مئی 2023 ء میں کیا گیا تھا اور اب اس کا اطلاق ہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس پابندی سے وہ یونیورسٹیاں متاثر ہوں گی جو غیر ملکی طلبہ کی فیس پر انحصار کرتی ہیں ۔ اس سے بین الاقوامی سطح پر برطانوی ساکھ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔