مزید خبریں

یورپی یونین نے روسی کان کن کمپنی پر پابندی لگا دی

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین نے ہیرے کی کان کنی کی روسی اور دنیا کی سب سے بڑی کمپنی آلروسا اور اس کے منتظم اعلیٰ کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیا ۔ یورپی یونین کونسل نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یوکرین کی زمینی سالمیت اور آزادی کے لیے خطرناک اقدامات کا ذمے دار ہونے کی وجہ سے ایک شخص اور کمپنی کے خلاف پابندیاں نافذ کر دی گئی ہیں۔ کان کنی کی روسی کمپنی آلروسا اور اس کے منتظم اعلیٰ پاویل الیکسیوچ مارینیچیف پابندیوں کی زد میں آئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ آلروسا حکومت کو بھاری مقدار میں سرمایہ فراہم کر رہی ہے،جسے یوکرینی جنگ میں استعمال کیاجارہا ہے