مزید خبریں

سعودی عرب میں دھند کے باعث حد نگاہ کم‘شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی محکمہ موسمیات نے شمالی سرحدی علاقے میں شدید دھند کے باعث ریڈ الرٹ جاری کردیا۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عوقلیہ کا علاقہ دھند سے زیادہ متاثر ہے جب کہ دیگر شہر بھی دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ ایک کلومیٹر تک کم ہو گئی ہے۔ سعودی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کچھ دیر بعد جب سورج گرم ہو جائے گا، دھند تھوڑی صاف ہو جائے گی، لیکن شام کے وقت حد نگاہ بہت محدود ہو جائے گی۔ محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی پیش گوئی کی ہے۔