مزید خبریں

تُرک خفیہ ایجنسی کے آپریشن میں علاحدگی پسند جنگجو ہلاک

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترک خفیہ ایجنسی نے کرد علاحدگی پسند تنظیم کے جنگجو کو ہلاک کردیا۔ خفیہ ایجنسی نے وائی پی جی کے ایرانی جنگجو جہان فر عرف برخدان کل ہور کا تعاقب کیا جس کے بعد ایک آپریشن کے نتیجے میں جہان فر کو ترک سرحد سے 200 کلومیٹر دور سلیمانیہ کے علاقے پنجوین میں ہلاک کر دیا گیا۔