مزید خبریں

بریل سے لاتعداد لوگ خواندہ بنے ہیں، گورنر سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بین الاقوامی بریل (Braille) ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بصارت سے محروم افراد کی زندگیوں کو روشن کرنے والے لوئس بریل واقعی ہیرو ہیں، کیونکہ پوری دنیا کے نابینا افراد لوئس بریل کی اس کاوش سے روزانہ مستفید ہورہے ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ بریل کوڈ کو دنیا بھر میں لوگوں کی آسانی کے لیے بہت سی مختلف زبانوں میں بھی نقل کیاجاچکا ہے، بریل سے لاتعداد لوگ خواندہ بنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بریل نظام کے ذریعے نابینا افراد نہ صرف تعلیم حاصل کرسکتے ہیں بلکہ دیگر معلومات تک بھی ان کی رسائی ممکن ہے۔