مزید خبریں

جاپان : کوسٹ گارڈ کے تباہ شدہ طیارے کا بلیک باکس مل گیا

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کے حکام کو کوسٹ گارڈ کے تباہ شدہ طیارے کا بلیک باکس مل گیا ۔ طیارہ منگل کے روز ٹوکیو کے ہانیدا ہوائی اڈے پر جاپان ائر لائنز کے طیارے سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا تھا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق تفتیش کاروں نے دونوں طیاروں کے مرکزی حصوں اور ان کے بکھرے ہوئے ملبے کا جائزہ لیا ہے۔ ماہرین برآمد شدہ بلیک باکس سے ڈیٹا حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔