مزید خبریں

ترکیہ: گزشتہ برس برآمدات 266 ارب ڈالر رہیں

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ میں گزشتہ برس برآمدات کا حجم 266 ارب ڈالر رہا۔ صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد پیداوار، روزگار اور اقتصادی ترقی پر سمجھوتا کیے بغیر افراط زر کو دوبارہ قابو کرنا ہے۔ 2023 ء کے برآمدی اعداد و شمار سے متعلق صدر اردوان نے کہاکہ ہم نے اپنی خارجہ پالیسی کو ترکیہ پر مرکوز لیکن عالمی تناظر کے ساتھ تشکیل دیا ہے، اور یقینی طور پر ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ہم اپنے شہریوں کی روزمرہ زندگی سے مہنگائی کو ختم کردیںگے۔ انہوں نے بتایا کہ 2023 ء کی برآمدات نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 255 ارب ڈالر تک پہنچ کر ملکی تاریخ کا ریکارڈ توڑ ا ہے۔