مزید خبریں

نائیجیریا: بوکو حرام کے حملوں میں 12 افراد ہلاک

ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) شمال مشرقی نائیجیریا کی ریاست بورنو میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے حملوں میں 12 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔بورنو پولیس نے بتایا کہ بوکو حرام کے ارکان نے ریاست کے شہر چیبوک کے گاتاماروا اور تسیہا میں فائرنگ کی۔ ترجمان نے بتایا کہ حملوں کے بعد 12 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں اور ایک شخص کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ دہشت گردوں نے حملوں کے دوران لوگوں کے کھانے پینے کی اشیا چوری کیں اور کئی گھروں کو آگ لگا دی۔واضح رہے کہ نائیجیریا میں 2009 ء سے بوکو حرام کی پر تشدد کاروائیوں میں 20 ہزار سے زائد افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔