مزید خبریں

امریکا : بھارتی ارب پتی تاجر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست میساچوسٹس میں بھارتی تاجر نے اپنی پرتعیش حویلی میں اہلیہ اور جواں سال بیٹی کو قتل کرنے کے بعد اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق تینوں افراد کی شناخت 57 سالہ راکیش، 54 سالہ ٹینا اور 18 سالہ آریانا کے نام سے ہوئی ہے۔ٹینا اور راکیش تعلیمی ادارہ اورکمپنی چلا رہے تھے۔ ریکارڈ سے پتا چلتا ہے کہ جوڑے کو حالیہ برسوں میں مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ان کی کمپنی 2016 ء میں شروع کی گئی تھی اور دسمبر 2021 ء میں تحلیل کر دی گئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک خودکشی بعد از قتل کی وجوہات کا تعین نہیں ہوسکا ۔