مزید خبریں

طلبہ کی معیاری تحقیقی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے،پروفیسر فرزانہ شاہین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شاہین نے کہا ہے کہ گزشتہ 20 سال میں پہلی مرتبہ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طالبِ علموں نے گزشتہ 3 مہینوں میں41 مقالے جمع کروائے ہیں جبکہ 35 زبانی امتحان بھی دیے ہیں، علم دوست پالیسی کے نفاذ اور طالبِ علموں پر سے غیر ضروری ذہنی دباؤ کم کرنے سے طلبہ کی معیاری تحقیق کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے، طالبِ علموں کو یہ ہدایت بھی دی جاچکی ہے کہ تحقیقی معیار پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔یہ بات انہوں نے منگل کوڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی)،جامعہ کراچی میں انتظامیہ کے اراکین کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس میں کہی۔