مزید خبریں

جاپان میں زلزلے کے 155 جھٹکے‘ہلاکتیں 48 ہوگئیں

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان میں زلزلے کے 155 جھٹکوں سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 48 ہوگئی۔ پیر کے روز جاپان کے وسطی علاقے میں 7.5 شدت کے زلزلے سے عمارتیں گرگئیں اور ہونشو کے علاقے ایشیکاوا کی بندرگاہ میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔زلزلے کے باعث ساحلی علاقوں میں ایک میٹر سے زائد سونامی کی لہریں بلند ہوئیں۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں 155 جھٹکے محسوس کیے گئے۔اس دوران وسیع علاقے میں بجلی اور مواصلات کا نظام تباہ ہونے سے لاکھوں صارفین کو بجلی منقطع ہوگئی اور موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی۔