مزید خبریں

جاپان: طیاروں کے تصادم میں خوفناک آتشزدگی‘ 5افراد ہلاک

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے ہانیڈا ائر پورٹ پر 2 طیاروں کے تصادم میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی،جس کے باعث 5 افراد ہلاک ہو گئے ۔ خبررساں اداروں کے مطابق کوسٹ گارڈ کے طیارے سے ٹکرانے کے بعد مسافر بردار طیارے میں آگ لگی۔367 مسافروں اور 12 رکنی عملے کو آگ میں گھرے طیارے سے بحفاظت نکال لیا گیا ، تاہم اس دوران دوسرے طیارے کے 6 رکنی عملے میں سے 5 افراد ہلاک ہو گئے ۔ حادثے کے بعد ائرپورٹ پر سروس بند کردی گئی اور متوقع پروازوں کو مختلف ہوائی اڈوں کی طرف منتقل کر دیا گیا ہے۔