مزید خبریں

امریکا: اغوا کیا گیا چینی طالب علم جنگل سے زندہ برآمد

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں سائبر اسکینڈل کے دوران اغوا کیے گئے چینی طالب علم کو ریاست یوٹا کے جنگل میں خیمے سے زندہ بر آمد کرلیا گیا۔ اغوا کاروں نے طالب علم کے والدین سے 80 ہزار ڈالر تاوان طلب کیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ 17 سالہ کائی ژوانگ کے لاپتا ہونے کی اطلاع جمعرات کو ملی تھی۔ اغوا کار وںنے اسے الگ تھلگ رہنے اور قید میں اپنی تصاویر فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس طرح کے کیسوں میں متاثرین ان باتوں پر اس لیے عمل کرتے ہیں کہ تاکہ ان کے خاندان کو کوئی نقصان نہ پہنچایا جائے۔