مزید خبریں

دبئی میں پلاسٹک بیگ اور نا قابل تلف مصنوعات پر پابندی

دبئی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں پلاسٹک بیگ اور نا قابل تلف مصنوعات پر پابندی عائد کردی گئی ۔ عرب میڈیا کے مطابق اس اقدام کا مقصد نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ وہ ری سائیکل کوالٹی مصنوعات کے استعمال کو فروغ دے۔ دبئی کے ولی عہد اور دبئی کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے ایگزیکٹو کونسل کی قرارداد نمبر 2 جاری کی ہے۔ قرار داد کا حتمی مقصد ماحول کی حفاظت کرنا، لوگوں کو ماحول دوست طرز زندگی اپنانے کی ترغیب دینا، اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے قابل استعمال مصنوعات کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔