مزید خبریں

انڈونیشیا: آتش فشاں میں دھماکے‘قریبی علاقہ خالی کروا لیا گیا

جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا کے مشرقی نوسا ٹنگارا صوبے کے آتش فشاں میں دھماکے کے بعد علاقے سے ایک ہزار 172 رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ۔ علاقائی حکام کے جاری کردہ بیانات کے مطابق عورتوں اور بچوں سمیت سیکڑوں افراد کو آتش فشاں کے قریبی علاقوں سے نکال لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق متاثرہ علاقے سے نکالے گئے شہریوں کو پناہ گاہیں، خوراک اور کمبل فراہم کیے گئے اور علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آتش فشاں کی راکھ 1000 سے 1500 میٹر بلندی تک پہنچ رہی ہے۔