مزید خبریں

سڈنی کرکٹ گرائونڈ آسڑیلیا کے لیے مددگار ثابت ہوگا

سڈنی کرکٹ گرائونڈ آسڑیلیا کے لیے حد اچھا میدان ہے جہاں وہ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ پاکستان کے خلاف کھیلے گی۔ یہ ٹیسٹ میچ آج سے شروع ہوگا۔ سریز کے پہلے دو ٹسٹ جیتنے کے بعد آسڑیلیا سریز پہلے ہی جیت چکی ہے۔ یہ ٹسٹ آسڑیلیائی اوپنر ڈیوڈ وارنر کا آخری ٹسٹ میچ ہوگا۔
اس میدان پر آسڑیلیا نے جو 111 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں اس میں60 میچوں میں اسے کامیابی ملی ہے،28 میچوں میں شکست ہوئی ہے اور 23 میچ برابر رہے ہیں۔ پاکستان کے خلاف آسڑیلیا نے جو آٹھ ٹیسٹ کھیلے ہیں اس میں پانچ ٹیسٹ میچوں میں اسے کامیابی ملی ہے۔ دوٹیسٹ میچوں میں شکست ہوئی ہے اور ایک ٹیسٹ برابر رہا ہے۔
اس میدان پر پاکستان اور آسڑیلیا کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ جنوری2017 میں کھیلا گیا تھا جس میں میزبان ٹیم نے220 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔آسڑیلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز135 اوور میں آٹھ وکٹ پر538رنز بناکر ڈکلیر کردی تھی۔ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 110.3 اوور میں315 رنز بنائے تھے۔ آسڑیلیا نے اپنی دوسری اننگز32 اوور میں دو وکٹ پر241 رنز بناکر اپنی اننگ ڈکلیر کردی تھی اور پاکستان کو میچ جیتنے کے لئے465 رنزکا ہدف دیا تھا۔ پاکستان کے سبھی کھلاڑی دوسری اننگز میں80.2 اوور میں244 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے تھے اور انہوں نے220 رنز سے گنوادیا تھا۔
اس میدان پر آسڑیلیا کا پاکستان کے خلاف سب سے زیادہ اسکور133.3 اوور میں568 رنز ہے جو اس نے جنوری 2005 میں ہوئے میچ میں بنایا تھا۔ پاکستان کا آسڑیلیا کے خلاف سب سے زیادہ اسکورآٹھ اوور والے 88.6 اوور میں360 رنز ہے جو اس جنوری 1973 میں بنایا تھا۔
آسڑیلیا کے سبھی کھلاڑی جنوری 2010 میں ہوئے ٹیسٹ میں44.2 اوور میں127 رنز بناکر آوٹ ہوگئے تھے جو اس کا اس میدان پر پاکستان کے خلاف سب سے کم اسکور ہے۔ پاکستان کا اس میدان پر سب سے کم اسکور آٹھ بالوں والے46 اوور میں106 رنز ہے جو اس نے جنوری 1973 میں بنایا تھا۔
ریکی پونٹنگ نے جنوری 2005 میں ہوئے ٹیسٹ میچ میں491 منٹ میں332 بالوں پر30 چوکوں کی مدد سے207 رنز بنائے تھے جو اس میدان پر پاکستان کے خلاف سب سے زیادہ انفرادی اسکور ہے۔ پاکستان کی جانب سے اس میدان پر سب سے بڑا انفرادی اسکور کر نے کا ریکارڈ یونس خان کے پاس ہے جنہوں نے جنوری 2017 میں443 منٹ میں334 بالوں پر17 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر 175 رنز بنائے تھے۔
میکس والکر کو اس میدان پر پاکستان کے خلاف سب سے اچھی بولنگ کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے 16 اوور میں15 رنزدیکر پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے سب سے اچھی بولنگ کا ریکارڈ دانش کنیریہ کے پاس ہے جنہوں نے جنوری 2005 میں ہوئے ٹیسٹ میں49.3اوور میں188 رنز دیکر سات کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا تھا۔
جیف لاسن نے جنوری 1984 میں ہوئے ٹیسٹ میں45 اوور میں107 رنز دیکر نو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا جو اس میدان پر پاکستان کے خلاف ایک میچ میں سب سے اچھی بولنگ ہے۔ عمران خان نے جنوری 1977 میں ہوئے ٹیسٹ میں آٹھ بال والے 45.7اوور میں 165 رنزد یکر بارہ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا جو پاکستان کی جانب سے اس میدان پر آسڑیلیا کے خلاف ایک ٹیسٹ میں سب سے اچھی بولنگ ہے۔