مزید خبریں

ڈاکٹر فواد کا محمود غزنوی پارک میں پودا لگاکر صفائی مہم کا آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال ٹاؤن کو ماڈل ٹاؤن اور یو سی نیشنل اسٹیڈیم کو ماڈل یونین کونسل اور محمود غزنوی پارک کو ماڈل پارک بنایا جائے گا۔ گلشن اقبال ٹاؤن میں جاری صفائی مہم کے سلسلے میں آج یوسی 8 گلشن اقبال ٹاؤن میں صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا۔ چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے محمود غزنوی پارک میں پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر یوسی 8 کے چیئرمین خضر باقی وائس چیئرمین آصف عبدالکریم ناظم علاقہ کامران چشتی طاہر اکبر کونسلرز اطہر سلیمان شکیل احمد محمد وقاص عزیر یعقوب ‘ اسید احمد‘کوآرڈینیٹر پارکس عمیر الدین سید اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ “آؤ ملکر گلشن کو گلشن بنائیں” مہم کے تحت چیئرمین گلشن ٹاؤن ڈاکٹر فواد نے یوسی 8 کا دورہ کیا۔ ڈاکٹر فواد نے یوسی میں جاری صفائی مہم روڈ اور نالوں کی صفائی کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے نالوں اور روڈ و گلیوں کی صفائی کا بھی معائنہ کیا۔ ٹریکٹرز کی مدد سے گلیوں کی صفائی کی گئی۔ ڈاکٹر فواد نے بتایا کہ صفائی مہم پورے گلشن ٹاؤن میں دو ہفتے جاری رہے گی مہم کے دوران صفائی، شجر کاری، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور پارکوں کی خوبصورتی کا احاطہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر یوسی 8 کے چیئرمین خضر باقی اور آصف عبدالکریم نے بھی پارک میں پودا لگا یا ۔