مزید خبریں

گلبرگ ٹاؤن میں 5 روزہ کامیاب گل داؤدی نمائش کا اختتام

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلبرگ ٹاؤن میں ہونے والی پانچ روزہ کامیاب گل داؤدی نمائش کا اختتام ہوگیا۔اختتامی تقریب میں نمائش کے کامیاب انعقاد پر افسران اور ملازمین میں تعریفی اسناد کی تقسیم اور حوصلہ افزائی کی گئی۔ گلبرگ ٹاؤن چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ وائس چیئرمین محمد الیاس ٹاؤن میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ کی سربراہی میں ترقی کے سفر پر گامزن ہے ۔اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی کراچی مسلم پرویز امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی فاروق نعمت اللہ یو سی چیئرمین کونسلر اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی، اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ آج یہ جو پھول آپ کو نظر آ رہے ہیں اور خوبصورتی میں اضافہ کر رہے ہیں، اس کے پیچھے محکمہ باغات کے بے شمار لوگوں کی محنت کا ثمر ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پارک محمد ندیم حنیف اور ان کے عملے کی تعریف نہ کرنا زیادتی ہوگی ،یہ پھولوں کی نمائش ان کے دن رات کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے ،ہمارا مقصد گلبرگ ٹاؤن کے لوگوں کو بہتر سے بہتر خدمات پیش کرنا ہے ،ہمیں علم ہے کہ لوگ بہت پریشان ہیں ایسے ماحول میں پھولوں کی نمائش کے ذریعے لوگوں میں خوشیاں دینے کی کوشش کی گئی کی ہے۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی فاروق نعمت اللہ نے کہا کہ گلبرگ ٹاؤن ایک خاندان کی طرح ہے ۔