مزید خبریں

بلیک ہول کی تحقیقات کیلئے ایک اور بھارتی مشن روانہ

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت نے بلیک ہول کے رازوں کا پتا لگانے کے لیے مشن کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ کر دیا۔ آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹا خلائی مرکز سے 11سیٹلائٹوں کو خصوصی راکٹ سے روانہ کیا گیا۔ ایکس رے پولریمٹر سیٹلائٹ (ایکسوپوسیٹ) بلیک ہول کی پراسرار دنیا کا مطالعہ کرنے میں مدد کرے گا۔ بھارت کے خلائی تحقیقاتی ادارے (اسرو) کے سربراہ ایس سومناتھ نے مشن کوکامیاب قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ آغاز ہے اور ہم مزید سیٹلائٹ لانچ کریں گے۔ اس کے علاوہ رواں برس کے دوران گگن یان مشن بھی لانچ کیا جائے گا۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس کامیابئی پر سائنس دانوں کو مبارک باد دی ہے۔ واضح رہے کہ ایکس پوسیٹ کو خلا میں بھیجنے اور بلیک ہول کا مطالعہ کرنے کے لیے امریکا کے بعد بھارت اس طرح آبزرویٹری قائم کرنے والا دوسرا ملک بن گیا ہے۔ ایکس پو سیٹلائٹ پر تقریباً 250 کروڑ روپے(3کروڑ ڈالر) لاگت آئی ہے۔ امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے 2021 ء میں اسی طرح کا مشن آئی ایکس پی ای روانہ کیا تھا جس پر 18کروڑ 80لاکھ ڈالر لاگت آئی تھی۔ بھارتی سیٹلائٹ کے خلا میں 5سال سے زیادہ مدت تک رہنے کی امید ہے جب کہ ناسا کے آئی ایکس پی ای کی مدت کار صرف 2سال تھی۔