مزید خبریں

شمالی کوریا کا مزید 3 جاسوس سیٹلائٹ لانچ کرنے کا اعلان

سیئول (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک 2024 ء میں مزید 3فوجی جاسوس سیٹلائٹ خلا میں بھیجے گا اور مزید جوہری ہتھیار بنائے گا۔ خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما نے ورکرز پارٹی کے اجلاس کے اختتام پر امریکا اور اس کے اتحادیوں کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر جنگی تیاریوں کی سخت ضرورت پر زور دیا۔ کم جونگ اْن نے کہا کہ جزیرہ نما کوریا میں کسی بھی وقت جنگ چھڑ سکتی ہے۔