مزید خبریں

روسی اور یوکرینی فوج کے تابڑ توڑ حملے،52 افراد ہلاک

ماسکو ؍ کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) نئے سال کے موقع پر روسی اور یوکرینی فوج نے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کیے،جن میں 52شہری ہلاک ہوگئے۔ خبرررساں اداروں کے مطابق یوکرینی فوج نے روسی علاقے بلگورود اور اوڈیسا پر فضائی حملے کیے ،جن میں 24افراد ہلاک اور 14زخمی ہوئے۔ صدر وولودیمیر زیلنسکی نے نئے سال کے موقع پر اپنے خطاب میں یوکرین کی مضبوط فوجی کارروائیوں کو بڑی کامیابی قرا ر دیا۔ نئے سال کے موقع پر ٹیلی وژن پر اپنے خطاب میں صدر زیلنسکی نے کہا کہ دشمن ہماری صلاحیتوں کا قہر محسوس کرے گا۔ زیلنسکی نے بتایا کہ مغربی شراکت داروں نے انہیں 10لاکھ اضافی ڈرون کے ساتھ ایف 16جنگی طیارے بھی دینے کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب روسی فوج نے دارالحکومت کیف پر بمباری کی،جس میں 28افراد ہلاک ہوئے۔ روس کے فضائی حملوں میں میکولائیو اور ڈنپرو کے علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ روسی فوج نے شہر پر ایرانی ساختہ 49شاہد ڈرون داغے تھے،جن میں سے 21کو مارگرایا گیا۔ اس سے قبل روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ روس کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔