مزید خبریں

اسرائیل کا حلب کے ہوائی اڈے پر فضائی حملہ‘ 4افراد ہلاک

دمشق(صباح نیوز) شامی شہر حلب کے ہوائی اڈے پر اسرائیل کے فضائی حملے میں کم از کم 4افراد ہلاک ہوگئے۔شام کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اسرائیلی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے اسرائیلی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے بحیرہ روم پر واقع شہر لاذقیہ سے شامی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حلب شہر کے جنوبی علاقہ میں متعدد مقامات کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ شامی حالات پر نظر رکھنے والی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے حلب کے بین الاقوامی ائرپورٹ کے قریب ایران نواز ملیشیا کے ہتھیاروں کے گوداموں کو 6میزائیلوں سے نشانہ بنایا، جس سے گوداموں کو شدید نقصان پہنچا۔ وزارت دفاع کے بیان میں مزید بتایا کہ فضائی حملے میں کم از کم 4 افراد بھی ہلاک ہوگئے۔