مزید خبریں

لاڑکانہ: جی ڈی اے پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دینے کیلیے کمیٹیاں تشکیل دے گی

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) جی ڈی اے کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صفدر علی عباسی کی زیر صدارت ولید محلہ کوٹ داراب عباسی میں پیپلز پارٹی مخالف جماعتوں کا اجلاس ہوا، جس میں فنکشنل لیگ، قومی عوامی تحریک، سندھ یونائیٹڈ پارٹی، پیپلز پارٹی ورکرز کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں انتخابات کے حوالے سے ضلع کے لیے آرڈینیشن کمیٹی تشکیل دے کر اتفاق کیا گیا کہ ضلع لاڑکانہ کے لیے جی ڈی اے رہنما کاظم علی عباسی کو کنوینر اور ڈپٹی کنوینر سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے رہنما روشن علی کلہوڑو کو مقرر کیا جائے گا جس کا نوٹیفکیشن جی ڈی اے کی اعلیٰ قیادت جاری کرے گی، جبکہ دوسری جماعتوں میں سے بھی 2، 2 ممبران کو کمیٹیز میں شامل کیا جائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جی ڈی اے کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے کہا کہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دینے کے لیے یونین کونسل سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔