مزید خبریں

آسٹریلیا میں پاکستان کی 8ویں مسلسل شکست

میلبورن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 79 ر نز سے شکست ہوئی جو آسڑیلیا میں ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی لگاتار16 ویں ٹیسٹ میںشکست تھی۔ پاکستان نے آسڑیلیا میں کسی ٹیسٹ میچ میں آخری جیت نومبر 1995 میں حاصل کی تھی تب اس نے سڈنی میں ہوئے میچ میں74 رنز سے جیت اپنے نام کی تھی۔پاکستان نے آسڑیلیا میں جو39 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں ان میں28 ٹیسٹ میچوں میں اسے شکست ہوئی ہے چار میں جیت ملی ہے اور سات ٹیسٹ برابر رہے ہیں۔

پاکستان نے آسڑیلیا میں آخری جیت سڈنی میں نومبر1995 میں ہوئے ٹیسٹ میں حاصل کی تھی۔ اس ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے113.2 اوور میں299 رنز بنائے تھے۔آسڑیلیاکے سبھی کھلاڑی پہلی اننگز میں 98.2 اوور میں257 رنز بناکر آوٹ ہوئے تھے جسکی وجہ سے پاکستان کو پہلی اننگز کی بنیاد پر42 رنز کی سبقت حاصل ہوگئی تھی۔ دوسری اننگز میں پاکستان نے94 اوور میں204 رنز باکر آسڑیلیا کو میچ جیتنے کے لئے247 رن کا ہدف دیا۔ آسڑیلیا کے سبھی کھلاڑی66.1 اوور میں172 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے جسکی وجہ سے اسے74 رنز سے شکست ہوئی تھی۔آسڑیلیا نے اپنے گھر پر پاکستان کے خلاف مسلسل16 ٹیسٹ جیتنے کا سلسلہ برسبین میں نومبر 1999 میں ہوئے ٹیسٹ میچ سے شروع کیا تھا۔ اس ٹیسٹ میچ میں آسڑیلیا نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان سے بلے بازی کرائی جس کے سبھی کھلاڑی72.5 اوور میں222رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔

آسڑیلیا نے اپنی پہلی اننگز میں80 اوور میں246 رنز بنائے۔ پاکستان نے اپنی دوسری اننگز24 رنز کے خسارے سے شروع کی اور دوسری اننگز میں 128.5 اوور میں 392 رنز بناکر آسڑیلیا کو میچ جیتنے کے لئے369 رنز کا ہدف دیا۔آسڑیلیا نے چھ وکٹ پر یہ رنز بناکر میچ چار وکٹ سے جیت لیا تھا۔آسڑیلیا نے پاکستان کے خلاف جومسلسل 16 ٹیسٹ جیتے ہیں اس میں چار میں اس نے ایک اننگز سے فرق جیت اپنے نام کی تھی۔ اس قسم کی پہلی جیت اس نے پرتھ میں نومبر 1999 میں حاصل کی تھی۔ اس ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کے سبھی کھلاڑی52 اوور155 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے تھے۔

آسڑیلیا نے اپنی پہلی اننگز میں110.5 اوور میں451 رنز بنائے اور پہلی اننگز کی بنیاد پر296 رنز کی سبقت حاصل کرلی۔ پاکستان نے دوسری اننگز میں69.4 اوور میں276 رنز بناکر آوٹ ہوگئے جسکی وجہ سے اسے ایک اننگز اور20 رنز سے شکست ہوئی۔ایڈیلیڈ میں نومبر 2019 میں ہوئے ٹیسٹ میچ میں آسڑیلیا نے پاکستان کو ایک اننگز اور48 رنز سے شکست دی تھی جو مسلسل16 ٹیسٹ میچوں میں اسکی سب سے بڑی جیت تھی۔ اس ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آسڑیلیا نے اپنی واحد اننگز 127 اوور میں589 رنز بناکر ڈکلیر کردی تھی۔ پاکستان کے سبھی کھلاڑی پہلی اننگز میں 94.4 اوور میں302 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے جسکی وجہ سے اسے فالوآن پر مجبور ہونا پڑا تھا۔

فالوآن کے بعد پاکستان کے سبھی کھلاڑی82 اوور میں239 رنز بناکر آئوٹ ہوئے جسکی وجہ سے آسڑیلیا نے ایک اننگز اور48 رنز سے جیت اپنے نام کی۔موجودہ سریز میں پہلے دو ٹیسٹ ہارنے کے بعد پاکستان سریز ہارچکی ہے۔ سریز کا تیسرا اور ااخری ٹیسٹ سڈنی کرکٹ گرائونڈ پر 7 جنوری 2024 سے شروع ہوگا۔