مزید خبریں

انڈوں کی فی درجن قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی (کامرس رپورٹر) انڈوں کی فی درجن قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق فی درجن انذی420 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔ دستاویز کے مطابق اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد میں انڈے فی درجن 420 روپے میں فروخت ہونے لگے۔سیالکوٹ میں انڈے فی درجن 410 روپے میں دستیاب ہو رہے ہیں۔ راولپنڈی، گوجرانوالا، لاڑکانہ اور ملتان میں انڈے 400 روپے فی درجن فروخت ہونے لگے، کوئٹہ اور بنوں میں بھی انڈے فی درجن 400 روپے میں فروخت کییجارہے ہیں خضدار اور سکھر میں فی درجن انڈے 390 روپے میں فروخت ہونے لگے، کراچی، بہاولپور، حیدر آباد میں انڈے فی درجن 380 روپے میں دستیاب ہو رہے ہیں۔