مزید خبریں

ہلالِ احمر پاکستان کی 76 ویں سالگرہ، کیک کاٹا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ہلالِ احمر پاکستان کی 76 ویں سالگرہ کے موقع پر نیشنل ہیڈکوارٹرز میں کیک کاٹا گیا۔ چیئرمین ہلالِ احمر پاکستان سردار شاہد احمد لغاری نے 76 برس سے جاری انسانیت کی خدمت سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ ہلالِ احمر پاکستان نے اپنے قیام سے لے کر اب تک خدمات کی فراہمی کا تسلسل ٹوٹنے نہیں دیا۔ ایکٹ آف پارلیمنٹ کے تحت وجود میں آنے والے انسانی خدمت کے صفِ اوّل کے ادارہ ہلالِ احمر نے ہر کڑے وقت میں د ±کھی انسانیت کیلئے مرہم کاکردار ادا کیا ہے۔سردار شاہد احمد لغاری نے کہا کہ ہلالِ احمر نیشنل ہیڈکوارٹرز میں جدید ترین لیب، سولر سسٹم کی تنصیب، سٹاف کیلئے نئی ٹرانسپورٹ سمیت دیگر ادارہ جاتی اصلاحات اور گرین ماحول کیلئے خلوصِ دِل سے کام کیا گیا ہے۔تمام سٹاف اور رضاکار ہلالِ احمر کیلئے قیمتی اثاثہ ہیں۔ ہم آج اِس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ اِنسانیت کو دوام بخشنے، انسانیت کی تکریم اور انسانیت کے د کھوں پر مرہم رکھنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔