مزید خبریں

ایکسپو سینٹر میں فرنیچر نمائش کے دوسرے روز بھی شہریوںکا رش

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایکسپوسینٹر میں جاری فرنیچر نمائش فرنیچر لیونگ ایکسپو کے دوسرے روز شہریوں کی بڑی تعداد نمائش کو دیکھا اور خریداری کی ۔ایکسپو سینٹر کے تینوں ہالز میں شہریوںکا رش ، اسٹالز پرموجود اشیاء کو عوامی پذیرائی حاصل ہوئی ۔ اس موقع پر نمائش کے دوسرے روز بڑی تعداد میں شہریوں نے نمائش کو دیکھا اور خریداری کی منفرد انداز کی وجہ سے نمائش کو پر کشش بنا دیا ہے۔نمائش کے دوسرے روز بطور مہمان خصوصی معروف صنعت کار مرزا اختیار بیگ نے شرکت کی اور مہماں اعزازی کے طور پرجنرل منیجر ماسٹر مولٹی فوم عاصم چوہدری شریک تھے۔