مزید خبریں

مسیحی برادری میں جماعت اسلامی کے تحت راشن کی تقسیم

کراچی(پ ر)جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے تحت غریب اور متوسط مسیحی بھائیوں میں راشن کی تقسیم کی گئی۔امیر ضلع کورنگی عبدالجمیل خان ،نائب امیر عارف رحمان ،لانڈھی ٹاؤن کے اقلیتی کونسلر شمیم اسٹیفن،صوبائی اسمبلی کے امیدوار منصور فیروز،وائس چیئرمین سائد فیروز،کرسچن فاؤنڈیشن کے صدر مورس سنی اور نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے جنرل سیکرٹری محمدقاسم جمال نے مستحقین میں راشن کی تقسیم کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی عبدالجمیل خان نے کہا کہ جماعت اسلامی اقلیتوں کے حقوق کی سب سے بڑی محافظ ہے اور ہم نے ہمیشہ اقلیتی برادری کے لیے بھرپور طریقے سے آواز اٹھانی ہے۔پاکستان میں اقلیتوں کے بھرپور حقوق حاصل ہیں۔آئین پاکستان نے انھیں بھرپور تحفظ فراہم کیا ہے اور دین اسلام بھی ہمیں ان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کی تلقین کرتا ہے۔جماعت اسلامی اقتدار میں آکر اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرے گی اور ہم ان کے ساتھ ہر قسم کا متعصبانہ برتاؤ کا خاتمہ کرینگے۔