مزید خبریں

حج اسکیم کے تحت 56ہزار 724درخواستیں موصول

اسلام آباد (اے پی پی) وزارت مذہبی امور کو ریگولر اور اسپانسر شپ حج اسکیم کے تحت مجموعی طور پر56 ہزار724 درخواستیں موصول ہوئی ہیں، حج درخواستیں22 دسمبر تک قومی بینکوں کی مجاز شاخوں میں جمع کرائی جا سکیں گی۔ وزارت مذہبی امور کی فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق14 دسمبر تک قومی بینکوں میں ریگولر اسکیم پر54ہزار164 اور اسپانسر شپ اسکیم کے تحت2560 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ رواں سال پاکستان کا حج کوٹہ1 لاکھ 79 ہزار210 ہے، جس میں  سے نصف تعداد ریگولر اور اسپانسر شپ اسکیم کے تحت اور نصف پرائیویٹ حج اسکیم کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔ ریگولر اور اسپانسر شپ اسکیم کے تحت ریگولر اسکیم کے لیے63 ہزار805 جبکہ اسپانسر شپ اسکیم کے تحت25 ہزار کا کوٹہ مقرر ہے۔ اسپانسر شپ اسکیم کے تحت پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر بغیر قرعہ اندازی کے ذریعے درخواست گزار کامیاب قرار دیئے جائیں گے جبکہ ریگولر اسکیم کے تحت مقررہ تعداد سے تجاوز کر جانے والی درخواستوں کی صورت میں قرعہ اندازی ہو گی۔