مزید خبریں

ایران: پولیس اسٹیشن پرحملہ، 11 اہلکار جاں بحق ،متعدد زخمی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے جنوب مغربی علاقے راسک ٹاو¿ن میں مسلح افراد نے پولیس اسٹیشن پر دھاوا بول دیا اور اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق یہ حملہ صوبہ سیستان بلوچستان میں سرگرم علیحدگی پسند گروپ نے کیا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں متعدد حملہ آور بھی مارے گئے۔ ایرانی صوبے سیستان بلوچستان کے نائب گورنر علی رضا مرحمتی نے حملے کی ذمے داری جیش العدل نامی علیحدگی پسند جماعت پر عاید کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس اسٹیشن پر حملے میں سینئر پولیس افسران اور سپاہی مارے گئے۔