مزید خبریں

بھارتی ریاست اڑیسا میں فوجی نے درخت سے لٹک کر خودکشی کرلی

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست اڑیسا میں فوجی نے درخت سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے 31 سالہ اہلکار کی رہایش جموں کشمیر میں تھی تاہم حال ہی میں اسے اڑیسا میں اسٹیل پلانٹ میں تعینات کیا گیا تھا۔ ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے پر اہلکار کی تلاش شروع کی گئی تو اس کی لاش اسٹیل پلانٹ کے فوجی بیرک کے نزدیک ایک درخت سے لٹکی ہوئی ملی۔ ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 12 سے 15 گھنٹے قبل خودکشی کی گئی تھی۔ اہلکار کی شناخت ساحل کمار کے نام سے ہوئی۔