مزید خبریں

فل سمنز پلیئرز کو بہترین طریقے سے استعمال کرنے کیلیے پرعزم

لاہور ( سید وزیرعلی قادری) پی ایس ایل کی مقبول فرنچائز کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ فل سمنز نے کہا ہے کہ ٹیم انتظامیہ نے پلیئرز ڈرافٹ کے فوری بعد ہی آئندہ ایڈیشن کے لیے منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔ کراچی کنگز کے پلیٹ فارمز پر ویسٹ انڈیز کو ورلڈکپ جتوانے والے کوچ فل سمنز کا کہنا تھا کہا کہ ہم اس چیز کی منصوبہ بندی کریں گے کہ پلیئرز کو کس طرح استعمال کیا جائے کہ وہ فرنچائز کے لیے اپنی بہترین کارکردگی پیش کرسکیں۔ پی ایس ایل 9 پلیئرز ڈرافٹ کے بعد انھوں نے کہا کہ فرنچائز میں ا?نے کا مقصد اپنی خدمات بھرپور طریقے سے انجام دینا ہے، ہم مل بیٹھ کر اس بات کی منصوبہ بندی کریں گے کہ اپنے کام کو کس طرح بہتر طور پر انجام دیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہمارے پاس کون سے پلیئرز ہیں، صرف اس بات کی منصوبہ بندی کرنی ہے کہ انھیں کس طرح استعمال کیا جائے کہ وہ فرنچائز کے لیے عمدہ کارکردگی دیں۔ فل سمنز نے مزید بتایا کہ کراچی کنگز نے پلیئرز ڈرافٹ میں زیادہ تر ان کھلاڑیوں کو حاصل کرلیا ہے جنھیں حاصل کرنا چاہتے تھے۔ انھوں نے کہا کہ یہ تجربہ شاندار تھا، جیسا ہم چاہتے تھے اس کا 90 فیصد ہم نے حاصل کرلیا ہے۔ ہیڈ کوچ سیمنز نے کراچی کنگز کے مداحوں سے سے درخواست کی کہ وہ ’نئی ٹیم‘ کو سپورٹ کریں۔ پی ایس ایل 9 میں بہترین کارکردگی دکھانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم نے نئی ٹیم بنائی ہے اور ہم جانتے ہیں کہ شائقین جن پلیئز کو پسند کرتے ہیں ان میں سے چند اب یہاں نہیں ہیں۔ انھوں نے شائقین سے گزارش کی کہ ان تمام پلیئرز کو سپورٹ کریں جنھیں ہم نے ٹیم کے لیے منتخب کیا ہے۔