مزید خبریں

پاکستان سپر لیگ کے 9 ویں ایڈیشن کی پلیئرز ڈرافٹنگ مکمل

لاہور ( سید وزیر علی قادری ) پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں 9 ویں ایڈیشن میں کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کی تقریب گزشتہ روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں منعقد کی گئی۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکا اشرف سمیت تمام فرنچائزز کے اونرز نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ڈرافٹنگ میں پلاٹینم،ڈائمنڈ، گولڈ، سلور، ایمرجنگ اور سپلیمنٹ کٹیگری میں کھلاڑیوں کا چناو کیا گیا۔ اس سے قبل پی سی بی کے چیئرمین ذکا اشرف نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار
کیا کہ 9 واں ایڈیشن بھی خوبصورت یادوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔ ڈرافٹنگ میں حالیہ قومی ٹی ٹوئنٹی کپ اور انڈر 19 ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی ایک بہت بڑی تعداد کو شامل کیا گیا ہے۔ تاہم غیر ملکی کھلاڑیوں میں بین الاقوامی شہرت یافتہ اسٹارز کی عدم دلچسپی ایونٹ کو چار چاند لگانے کے دعوئوں پر پانی پھیر سکتی ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کی وجہ سے پی ایس ایل ایونٹ کا ازسرنو شیڈول 18 فروری سے شروع ہونے کا عندیہ دیا گیا ہے لیکن حتمی فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے تاہم میزبان کراچی، ملتان، لاہور اور راولپنڈی میں میچوں کے مقابلے ہونگے۔