مزید خبریں

میٹ ویلفیئرایسوسی ایشن وفد کا اسلام آباد چیمبر کا دورہ

اسلام آباد(کامرس ڈیسک) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہاہے کہ اسلام آباد کے گردونواح میں ایک جدید طرز کے ذبح خانہ کی تعمیر اس شعبے کی تاجر برادری کا ایک دیرینہ مطالبہ ہے جو ابھی تک پورا نہیں کیا گیا لہذا انہوں نے سی ڈی اے پر زور دیا کہ وہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اس دیرینہ مطالبے کو پورا کرنے کیلئے جلد اقدامات کرے جس سے اس شعبے کی کاروباری سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے گا، سی ڈی اے پولٹری شعبے کیلئے بھی ایک مخصوص مارکیٹ قائم کرنے پر غور کرے جس سے یہ شعبہ بہتر ترقی کرے گا۔ میٹ ویلفئر ایسوسی ایشن کے ایک وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس نے ایسوسی ایشن کے صدر خورشید احمد قریشی کی قیادت میں چیمبر کا دورہ کیا۔ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر جاوید قریشی، سیکرٹری جنرل سردار ظہیر احمد اور دیگر وفد میں شامل تھے۔احسن بختاوری نے کہا کہ پاکستان خلیجی ممالک سمیت دنیا کے کئی ممالک کو حلال گوشت برآؤمد کرنے کی عمدہ صلاحیت رکھتا ہے لہذا انہوں نے وفد پر زور دیا کہ وہ اپنی مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن پر توجہ دیں جس سے ان کے کاروبار اور برآمدات کو بہتر فروغ ملے گا۔