مزید خبریں

پی سی بی میڈیا ملک کا سب سے متحرک شعبہ ہے ، شکیل خان

کراچی( سید وزیر علی قادری ) پاکستان میں کھیلوں کے لحاظ سے رائونڈ دی کلاک اگر کوئی کھیل ہے تو وہ صرف کرکٹ ہے۔ اسی طرح اگر کھیلوں کا سب سے زیادہ متحرک شعبہ ہے تو وہ بھی اسی کھیل کا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا ایکریڈیٹیشن ہیڈ شکیل خان نے نمائندہ جسارت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کو بہترین سے بہترین سہولیات کی فراہمی میں بھی اس کا کوئی ثانی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر سال پوٹل کے ذریعے ڈیٹا اب ڈیٹ کیا جاتا ہے جس سے پیشہ ورانہ امور نمٹانے کے لئے صحافی کو ہر مرتبہ اس کے لئے ہم سے رجوع کرنا نہیں پڑتا۔ البتہ انٹرنیشنل سیریز اور آئی سی سی ایونٹس کے لئے اس کا مروجہ طریقہ موجود ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پل پل میچوں کی اپ ڈیٹ پی سی بی میڈیا ٹیم کا خاصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین کی ایڈوانس پر میڈیا ڈائریکٹر گاے بگاے ہمیں ہدایات جاری کرتا رہتا ہے تاکہ بہتر سے بہتر صحافیوں کو سہولیات فراہم ہوسکیں۔