مزید خبریں

Jamaat e islami

(ن) لیگ‘ آئی پی پی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلیے کمیٹی قائم

لاہور( آن لائن) ن لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی۔ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے (ن) لیگ سے راناثنااللہ، ایاز صادق اور سعد رفیق کمیٹی میں شامل، جبکہ آئی پی پی کی طرف سے عون چودھری، اسحاق خاکوانی اور نعمان لنگڑیال کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق جہانگیر ترین یا ان کے بیٹے علی ترین لودھراں سے ایم این اے کا ایکشن لڑیں گے جبکہ آئی پی پی کے علیم خان اور عون چودھری لاہور سے ایم این اے کا ایکشن لڑیں گے۔ اسحاق خاکوانی وہاڑی سے اور نعمان لنگڑیال ساہیوال سے الیکشن لڑیں گے جبکہ دونوں پارٹیوں میں سے ایک مضبوط امیدوار کو حلقے میں سامنے لایا جائے گا جس کے لیے غیر جانبدار سروے بھی کرایا جاسکتا ہے۔ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر آئندہ 2،3 روز میں میٹنگ ہوگی اور دونوں پارٹیاں اپنے اپنے امیدواروں کے ناموں کا باقاعدہ اعلان کریں گی ۔علاوہ ازیںاستحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان نے ایک انٹرویو میںکہا ہے کہ (ن)لیگ سے کوئی لینے دینے کی بات نہیں ہوئی، کسی ایجنڈے کی ملاقات ہوگی تو پہلے 30رکنی سی ای سی میں جائیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ میرے پسندیدہ لیڈر چودھری شجاعت ہیں وہ ایک عام سیاستدان نہیں خاص ہیں۔