مزید خبریں

زونگ فورجی کاکسٹمر سروسز کی بہتری کے لیے ملک گیررابطہ مہم کاآغاز

کراچی( کامرس رپورٹر) پاکستان میں صف اول کی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی زونگ فورجی نے ماہ دسمبر کے دوران ملک گیر مارکیٹ وزٹ سمیت کسٹمر کے تجربات پرمبنی مہم کا آغاز کردیاہے جس کا مقصد صارفین، ملازمین اور اسٹیک ہولڈرز کو ایک جدید اور نئے تجربہ سے مستفید کرتے ہوئے بہترین سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔زونگ فورجی کا یہ اقدام مختلف عناصر کو شامل کرنے کے لیے اٹھایا گیاہے جس کا مقصد غیر معمولی کسٹمر سروس کو فروغ دینا ہے۔اس منفردراور عمدہ مہم کے ذریعے زونگ فورجی کسٹمر سروس سینٹرز، فرنچائزز، رابطہ سینٹر اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سمیت متعدد ٹچ پوائنٹس کے ذریعے صارفین کے ساتھ رابطہ مضبوط بنائے گا ۔یہ ایک جامع نقطہ نظر ہے جس کا مقصد اپنے معزز صارفین سے براہ راست تاثرات حاصل کرنا ہے جس سے زونگ فورجی اپنی پراڈکٹس اور سروسز کے بارے میں بروقت آگاہ ہو سکے گا۔کمپنی کے اندر موجود ملازمین کی مشغولیت کے سیشنزکا انعقاد، مارکیٹ کے وزٹ اور صارفین کی جانب سے ملنے والے مستند تاثرات کی بنیاد پرتیار کیے گئے سروے کی مدد سے زونگ فور جی سروسز کی بہتری میں اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم بناسکے گا ۔