مزید خبریں

پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کا حجم 4.02 ملین ٹن ریکارڈ ہوا

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 19 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ او سی اے سی کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے نومبر تک کی مدت میں پی ایس او کے 3.26 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 19 فیصد کم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کا حجم 4.02 ملین ٹن ریکارڈکیاگیاتھا۔ نومبر میں پی ایس او کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کا حجم 0.71 ملین ٹن ریکارڈکیاگیا جو اکتوبر کے مقابلہ میں 14 فیصد زیادہ اور گزشتہ سال نومبر کے مقابلہ میں 12فیصد کم ہے۔ اکتوبر میں پی ایس او کی پٹرولیم مصنوعات کا حجم 0.63 ملین ٹن اور گزشتہ سال نومبرمیں 0.81 ملین ٹن ریکارڈکیاگیا تھا۔ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں پی ایس او کے پٹرول کی فروخت کا حجم 1.40 ملین ٹن، ہائی سپیڈ ڈیزل 1.55 ملین ٹن اور فرنس آئل کی فروخت کا حجم 0.11 ملین ٹن ریکارڈکیاگیا۔