مزید خبریں

بینکوں کے ڈیپازٹس میں 0.3 فیصد کی نمو ریکارڈ

کراچی (کامرس رپورٹر) بینکوں کے ڈیپازٹس میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.3 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق 24 نومبر 2023 کو ختم ہونے والے ہفتہ میں بینکوں کے ڈیپازٹس کے حجم 22767 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.3 فیصد اور پیوستہ ماہ کے مقابلہ میں ایک فیصد زیادہ ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق زروسیع (ایم ٹو) کا حجم 31ہزار 400 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.1 فیصد کم اور اکتوبر کے مقابلہ میں 0.9 فیصد زیادہے۔