مزید خبریں

عالمی ا سٹاک مارکیٹس کاروباری ہفتے میں ملاجلا رہا

ٹوکیو (کامرس ڈیسک ) عالمی سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو ملاجلا رہا،ایشیاء￿ کی مرکزی ٹوکیو سٹاک مارکیٹ اور ہانگ کانگ سٹاکس ڈائون رہے جبکہ شنگھائی ،سیئول،سنگا پور اور تائپے سٹاک مارکیٹیس میں تیزی کا رجحان رہا۔ٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں بنچ مارک نکی225 انڈکس 312.72 پوائنٹس اور براڈر ٹاپکس انڈکس 18.45 ڈائون رہے۔نیویارک ا سٹاک ایکسچینج میں ڈو جونز انڈکس 36,117.38 پر اضافہ کے بند ہوا۔لندن ایف ٹی ایس ایس 100 انڈکس 7,513.72 پر فلیٹ رہا یعنی کوئی اتار یا چڑھائو نہ دکھا سکا۔فوریکس میں جاپانی ین کو امریکی ڈالر کے مقابلے استحکام حاصل ہوا ،ڈالر کا تبادلہ 143.27ین میں ہواجبکہ یورواورپائونڈ کے مقابلے ڈالر استحکام میں رہا۔